نئی دہلی،27اگسٹ(ایجنسی) دہلی خواتین کمیشن کی چیئر مین سواتی مالیوال کو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ظاہر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد محترمہ مالیوال نے کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتی اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کرتی رہیں گی۔
مسٹر کیجریوال نے آج کئی ٹوئٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ محترمہ مالیوال
کو لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور نریندر مودی حکومت جلد ہی ان کے عہدہ سے ہٹا کر انہیں گرفتار کرواسکتی ہے۔
محترمہ مالیوال نے ٹوئٹ کرکے دعوی کیا کہ گذشتہ ایک سال کے اپنے کام کاج کے دوران انہوں نے کمیشن کی تصویر بند دی اور اسے ایک بے جان ادارہ سے خواتین کے معاملات کے لئے کام کرنے والے ایک سرگرم ادارہ میں بدل دیا ہے۔